ہیپاٹائٹس سی سر ٹیفکیٹ بنوانے کا نیا طریقہ متعارف

اسلام آباد ( بیوروچیف) نادرا نے ہیپاٹائٹس سی سرٹیفکیٹ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان کر دی۔ نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہیپاٹائٹس سی سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت اب آن لائن دستیاب ہے۔ نادراکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے قومی پروگرام برائے انسدادِ ہیپاٹائٹس سی کے مقرر کردہ مراکز سے ٹیسٹ کروانے والے افراد اب نادرا کی ویب سائٹ کے ذریعے ہیپاٹائٹس سی نیگیٹو سرٹیفکیٹ، ہیپاٹائٹس سی نیگیٹو کی تصدیق (PCR Confirmation) اور علاج مکمل ہونے کا سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں