فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیسکو شعبہ تعلقات عامہ کی پریس ریلیز کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشن پر ضروری مرمت کے کام کے باعث 18نومبر کو صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک 220 کے وی جڑانوالہ روڈ گرڈ سٹیشن کے خیابان کالونی، کوہ نور مل ون، جیل روڈ، فرٹیلائزر، سکارپ کالونی، غوثیہ روڈ اور نعمت کالونی فیڈرز، 132 کے وی ایگری یونیورسٹی گرڈ سٹیشن کے سٹیٹ بینک، نیو سول لائن، خیابان گارڈن، راجہ چوک، سعید آباد، عثمان غنی اور صدر بازار فیڈرز اور 132 کے وی کھڑریانوالہ گرڈ سٹیشن کے جڑانوالہ روڈ، حسین سپننگ، انٹرلوپ، چاولہ اور زیڈ اے کارپوریشن فیڈرز 132 کے وی سکارپ کالونی گرڈ سٹیشن کے مکوآنہ، گلاب، لال کوٹھی، اکبر، قرار والا، جڑانوالہ روڈ، سلطانی، بورسٹل جیل، ایڈن ویلی، نذیر شہید،ایس ٹو ، اور سلطانی فیبرکس فیڈرز، 132 کے وی ستیانہ گرڈ سٹیشن کے راوی، المصطفیٰ شہید اور علی آباد فیڈرز، 132 کے وی طارق آباد گرڈ سٹیشن کے ڈی ایچ کیو اور اسلامیہ پارک فیڈرز، 132 کے وی چنیوٹ روڈ گرڈ سٹیشن کے سپر فیڈر، 132 کے وی جڑانوالہ گرڈ سٹیشن کی بجلی بند رہے گی۔




