فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی حا جی سردار محمد،چیئر مین رانا طیب خاں ، وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، جنرل سیکر ٹری حافظ عبد القیوم ،سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید ، سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد، نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹر ی نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر نے ملکی سلامتی، استحکام اور دفاع کے لیے افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ انجمن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ملکی سرحدوں کی حفا ظت اور اندرونی امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی معاشی ترقی اور استحکام امن و امان سے مشروط ہے، اور تاجر برادری ہر مشکل گھڑی میں اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔عہدیداران نے مزید کہا کہ وطنِ عزیز کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔




