اسلام آباد (بیورو چیف)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مری، ہری پور اور راولپنڈی کو شامل کرنے پر غور ہورہا ہے۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اسلام آباد کو قانون ساز اسمبلی کے ساتھ انڈیپنڈینٹ ایڈمنسٹریٹو یونٹ بنانے جارہے ہیں، اس کے لیے تمام سیاسی جماعتیں آن بورڈ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہری پور کو اسلام آباد میں شامل کرنے کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ضرورت پڑی تو اجلاس بلائیں گے۔اس معاملے پر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آئینی ترمیم کے بغیر کسی صوبے کی حدود کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ اس کے لیے جس صوبے کی حدود کو تبدیل کیا جارہا ہے، اس سے پوچھنا پڑے گا اور پارلیمنٹ سے دوتہائی اکثریت سے اجازت لینی پڑے گی۔بیرسٹر ضمیر گھمرو نے کہا کہ اسلام آباد کی حدود میں اضافہ آئینی ترمیم کے بغیر ممکن نہیں ہے۔




