خفیہ جاسوسی کیمروں کی خریدوفروخت اور استعمال پر پابندی عائد

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے خفیہ جاسوسی کیمروں کی خریدوفروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی ہے، کیمرہ لگی عینکوں، ریکارڈنگ والے چھوٹے کیمروں سے مزین قلم، پن اور کی چین کے استعمال پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے پابندی سے متعلق رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی گئی،رپورٹ کے مطابق پابندی پر 30روز میں مثر عمل درآمد کروایا جائیگا۔لاہور ہائیکورٹ میں خفیہ کیمروں پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری حسنین العابدین کی درخواست پر کی، سماعت کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی آئی اے عاطف امیر سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت علی ڈوگر نے رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے بھجوائی گئی سفارشات منظور کرلی ہیں، وفاقی کابینہ نے امپورٹ پالیسی پر پابندی سے متعلق سفارشات بھی منظور کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں