گوجرانوالہ(نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے خصوصی تعلیم ثانیہ عاشق نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا، جس میں اروپ ٹان میں زیر تعمیر مریم نواز سکول فار آٹزم کے سیٹلائٹ کیمپس کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔معاون خصوصی برائے خصوصی تعلیم ثانیہ عاشق کو اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور سی ای او بلڈنگز نے منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔




