1سال میں حکومتی قرضوں میں 6200ارب کا اضافہ

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان کے سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6.2ٹریلین روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی تفصیلات کے مطابق پاکستان کا مجموعی سرکاری قرضہ جون 2025کے اختتام تک 84.8ٹریلین روپے تھا جو بڑھ کر جون 2026کے اختتام تک 90.98ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔ اس طرح سرکاری قرضے میں 6.2ٹریلین روپے (6ہزار 200ارب روپے) کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قرضوں کا جی ڈی پی سے تناسب کم ہو کر 72فیصد پر آ گیا ہے وزارتِ خزانہ کی جانب سے مالی سال 2027سے 2029کے لیے تیار کردہ قرضوں کی پائیداری کے تجزیے کے مطابق جون 2026کے اختتام تک حکومت اور حکومت کی ضمانت یافتہ مجموعی قرضوں کا حجم بڑھ کر 90.98ٹریلین روپے تک پہنچ گیا جبکہ جون 2025کے اختتام پر یہ قرضے 84.8ٹریلین روپے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں