ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان

لاہور (بیوروچیف) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 15 رکنی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ آل رانڈر فاطمہ ثنا کی بطور کپتان سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے پاکستان ویمنز ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران 3 ٹی 20 انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی،ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہوگی۔پاکستان ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں 9 میچز کھیل کر 5 فتوحات کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔تمام میچز 8 سے 20 دسمبر تک روسو کے ونڈسر پارک میں کھیلے جائیں گے، ٹی 20 انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 دسمبر کو جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 15، 17 اور 20 دسمبر کو شیڈول ہیں۔ویمنز بگ بیش لیگ میں مصروفیت کے باعث فاطمہ ثنا ٹرافی سکواڈ کا حصہ نہیں تھیں تاہم اب ان کی قومی ٹیم میں واپسی ہوگئی ہے۔اعلان کردہ 15 رکنی سکواڈ میں کپتان فاطمہ ثنا کے علاوہ عائشہ ظفر، گل فیروزہ، مومنہ ریاست، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، صدف شمس، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، طوبی حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔شین ڈیٹز پاکستان ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں