اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کر دی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 318 روپے مقرر کر دی گئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 253 روپے مقرر کی گئی ہے ۔اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق 25 نومبر کیلئے ہوگا۔




