CCDپولیس کا مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک، دوفرار

ساہیوال (بیوروچیف) پل بارشن چک 48 پانچ ایل کے قریب سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ کے دوران ایک ڈا کو عمر دراز عرف شمری رحمانی ہلاک اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق آج صبح پونے تین بجے سی سی ڈی پولیس کی ایک ٹیم سرکاری گاڑی نمبر 34 ایس ایل جی میں اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لیے ملکدہ چوک جارہی تھی کہ پل بارشن پر تین ڈا کونا کہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑی کو بھی روکا تو پولیس کو دیکھ کر ملزموں نے سیدھی فائرنگ کر دی پولیس نے بھی اپنی حفاظت کے لیے جوابی فائرنگ کردی فریقین کی فائرنگ رک جانے کے بعد سرچ آپریشن میں عمر دراز عرف شمری رحمانی کو مردہ حالت میں پایا اور ساتھ ایک موٹر سائیکل بلا نمبری ایک پسٹل 30 بور بھی برآمد کر لیا۔تھانہ سی سی ڈی ساہیوال نے وقاص احمد ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ 34,186,353,324,302 ت پ اور 13 اے دو، اسلحہ آرڈ نیس کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کردی اور فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیم روانہ کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں