فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی اقبال ٹائون کیساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈکیت نبیل زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ سی سی ڈی اقبال ٹائون کے انچارج علی اکرام گورایہ نے ساتھیوں کے ہمراہ 224 رب فتح دین کے قریب ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں ملزم نبیل اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔




