فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین کے نائب پی آر او محمد نواز کے والد محترم رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے، مرحوم نہایت خوش اخلاق ، ہمدرد اور درد دل رکھنے والے انسان تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ آج 31مئی بروز اتوار کو صبح 11بجے ستارہ کالونی اللہ توکل میرج ہال کیساتھ واقع پارک میں ادا کی گئی۔ جس میں پولیس افسران و اہلکاران سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے. افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق، نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام ،پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے،آمین۔




