DCریٹس،پرائس کنٹرول اور فوڈ اتھارٹی کے معاملات بہتر بنائے جائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے رئیل اسٹیٹ کمیٹی اور پرائس کنٹرول کمیٹی و فوڈ اتھارٹی متعلقہ امورکا مشترکہ اجلاس کنوینر میاں تنویر ریاض کی صدارت میں ہوا’ اجلاس کے مہمان خصوصی FCCI کے صدر فاروق یوسف شیخ تھے’ اجلاس میں سٹینڈنگ کمیٹیوںکے ممبران میاں احسن شہزاد’عاطف منظور’ علی احمد طارق’میاں محمد ہارون’ میاں محمد ادریس’ رانا ابتسام بابر’ میاں سیف اللہ’ سلیم احمد عثمانی’ وقار حسین’ میاں طارق محمود’ خالد نذیر’ رانا انور علی’ میاں آصف’ میاں رضوان اجمل’ ظہور احمد ناصر’ مبین محمود نے شرکت کی’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سٹینڈنگ کمیٹی برائے رئیل اسٹیٹ کمیٹی کے کنوینر میاں تنویر ریاض نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر ملکی معیشت کا اہم ستون ہے جبکہ پرائس کنٹرول اور فوڈ اتھارٹی کے معاملات براہ راست عوامی زندگی اور کاروباری ماحول پر اثرانداز ہوتے ہیں’ اس لئے ان تینوں شعبوں میں درپیش مسائل کا بروقت اور موثر حل نہایت ضروری ہے’ انہوں نے متفقہ طور پر DC ریٹس (ڈپٹی کمشنر ویلیوایشن ریٹس) پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ DCریٹس مارکیٹ کی حقیقی قیمتوں سے مطابقت نہیں رکھتے اور غیر ضروری طور پر زیادہ مقرر کئے گئے ہیں’میاں تنویر ریاض نے کہا کہ DC ریٹس مارکیٹ کی قیمتوں سے مطابقت نہ رکھنے کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ کے کاروباری سے منسلک تاجروں کو جائیداد کی خریدوفروخت میں نمایاں کمی ‘ سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح’ لین دین کے اخراجات میں غیرمعمولی اضافہ’ پراپرٹی سیکٹر میں جمود اور کاروباری سست روی جیسے مسائل درپیش ہیں’ انہوں نے نشاندہی کی کہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ مختلف ٹیکسز جیسے کہ ودہولڈنگ ٹیکس’ کیپیٹل گین ٹیکس’ ایڈوانس ٹیک نے کاروباری سرگرمیوں کو مزید مشکل بنا دیا ہے’ اس کے علاوہ پرائس کنٹرول کے نظام میں خرابیوں کی بھی نشاندہی کی اور کہا کہ مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں عدم استحکام اور انتظامیہ کی جانب سے یکطرفہ کاروائیاں ظلم اور نانصافی ہیں’ اجلاس کے مہمان خصوصی صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فاروق یوسف شیخ نے کمیٹیوں کے کنوینر اور ممبران کو یقین دلایا کہ آپ کے تمام مسائل متعلقہ حکام تک پہنچائے جائیں گے اور آپ کو زیادہ سے زیادہ ریلیف لے کر دیا جائے گا’ ہم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پلیٹ فارم سے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں DC ریٹس کو فوری طور پر مارکیٹ ویلیو کے قریب لایا جائے’ پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر عائد ٹیکسز میں کمی کے ساتھ ساتھ فائلرز اور نان فائلرز کے درمیان فرق کو متوازن بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں