فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل پبلک سکول وکالج،ڈویژنل ماڈل کالج اور ساندل کالج کم ازکم ایک،ایک پارک اڈاپٹ کرکے انکی دیکھ بھال کرینگے۔اس امر کا فیصلہ کمشنرفیصل آباد/ پریذیڈنٹ بورڈ آف گورنرز پبلک سکول ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں ڈائریکٹر سکولز سیل آصف اقبال چوہان سمیت پرنسپلز موجود تھے۔کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ پبلک سکولز پارکس کی ذمہ داریاں نبھائیں گے جنہیں تفریحی سہولیات سے آراستہ کرنے کے ساتھ سرسبزو شاداب بنایا جائے گا۔انہوں نے ڈی پی ایس میں طویل اجلاس کے دوران پبلک سکولوں کے عرصہ دراز سے حل طلب مسائل کو حل کرایااور انتظامی و تدریسی امور کے متعلق تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے پالیسیز پر عملدرآمد کی منظوری دی۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے پبلک سکولوں کو ٹاپ ادارے بنانا ترجیح ہے جس کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت طالب علموں کیلئے ناگزیر ہے۔کمشنر نے پرنسپلز سے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں اسی محنت،لگن اور تندہی سے انجام دیں تاکہ مطلوبہ مقاصد حاصل ہوسکیں




