اسلام آباد /ٹوبہ ٹیک سنگھ (بیوروچیف /نامہ نگار) ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ آفتاب احمد صدیقی اسلام آباد میں سپیشل ڈیوٹی کے دوران ہارٹ اٹیک کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈی ایس پی آفتاب احمد صدیقی اسلام آباد میں امریکہ ایران مذاکرات کے دوران سکیورٹی کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں سپیشل ڈیوٹی کر رہے تھے کہ اچانک ان کو دل میں تکلیف ہوئی تو انہیں فوری طور پر پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ جہاں پر ڈاکٹروں نے جان بچانے کیلئے سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم ڈی ایس پی آفتاب احمد صدیقی کی میت ان کے آبائی گائوں رجانہ کے نواح میں 266 گ ب میں بھجوا دی گئی۔




