ECCکی اربوں روپے گرانٹس کی منظوری

اسلام آباد (بیوروچیف) اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں متعدد منصوبوں کے لیے اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری دے دی گئی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پائیدار ترقیاتی اہداف پروگرام کیلئے 7ارب 2کروڑ 63لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کر لی۔ای سی سی نے پاک بحریہ کے ہنگور پراجیکٹ کیلئے 10ارب 15کروڑ، اسلام آباد پیس ٹاکس کے سکیورٹی انتظامات کیلئے 69کروڑ 29لاکھ، اسلام آباد میں امام بارگاہ خدیجہ الکبری دھماکے کے متاثرین کیلئے 24کروڑ 10لاکھ روپے منظور کئے۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان لینڈ پورٹس اتھارٹی کی آپریشنل ضروریات کیلئے 52کروڑ 80لاکھ، پاکستان کوسٹ گارڈز کیلئے فاسٹ پیٹرول بوٹس اور انفراسٹرکچر کی خریداری کیلئے 80 کروڑ، اسلام آباد سیف سٹی توسیعی منصوبے کیلئے 1ارب 88کروڑ 37لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے نیکٹا کی آپریشنل ضروریات کیلئے 15کروڑ، ریکوڈک منصوبے کے سکیورٹی اخراجات کیلئے 41 کروڑ 39 لاکھ، پی ٹی وی ملازمین کی جون 2026ء کی تنخواہوں کیلئے 73کروڑ 30لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔اعلامیہ کے مطابق ضلع شگر گلگت بلتستان میں ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب کیلئے 18کروڑ 35لاکھ، پارلیمانی سیکرٹریز کی تنخوائوں و الائونسز کیلئے 11کروڑ 99لاکھ، کراچی اور حیدرآباد اربن انفراسٹرکچر پیکیجز کیلئے 8ارب 75کروڑ 89لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ای سی سی نے خیبر پختونخوا میں ایس اے پی منصوبوں کیلئے 2 ارب 84کروڑ، پاکستان منٹ کی اپ گریڈیشن منصوبے کیلئے 1ارب 30کروڑ، گلگت بلتستان کے جاری اخراجات اور ترجیحی منصوبوں کیلئے 4 ارب 37کروڑ 70لاکھ روپے منظور کئے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نے بجٹ آنریریم پالیسی کی منظوری دے دی، وزارت تجارت، وزارت قانون اور اے جی پی آر بھی اہل اداروں میں شامل ہیں۔ای سی سی اجلاس میں آئی پی او پاکستان کے مالی سال 2025-26ء کے بجٹ تخمینوں، اینگرو ووپک ٹرمینل لمیٹڈ کی آپریشنل سرگرمیوں کے تسلسل کی منظوری دی گئی۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان سٹیٹ آئل کیلئے 100ارب روپے تک کی سنڈیکیٹڈ فنانسنگ سہولت جاری رکھنے، سینرجیکو کے ساتھ ڈیڈ آف سیٹلمنٹ کے نظرثانی شدہ فریم ورک کی منظوری دی، ڈیڈ آف سیٹلمنٹ کی منظوری سے ریفائنری اپ گریڈیشن کی راہ ہموار ہوگی۔ای سی سی نے اقتصادی امور ڈویژن کیلئے رہائشی کرایوں کی ادائیگی کیلئے 2کروڑ 99لاکھ، پارلیمنٹ ہاس کی جامعہ مسجد کی توسیع اور اپ گریڈیشن کیلئے 3کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں