فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے رئیل اسٹیٹ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین میاں تنویر ریاض کی صدارت میں ہوا’ اجلاس کے مہمان خصوصی فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ تھے’ اجلاس میں FCCI کے ایگزیکٹو ممبر طارق قادری’ لیگل ایڈوائزر میاں مزمل رضا ایڈووکیٹ’ یاسین امین’ چوہدری تنویر گجر ‘ ظہوراحمد ناصر’ میاں عاطف منظور’ میاں احسن شہزاد’ محمد قمر نواز’ محمد گلزار احمد’ میاں محمد ادریس’ محمد رضا’ میاں سیف اللہ’ زاہد محمود’ ملک نواز’ دانش جاوید’ میاں ابوبکر’ محمد عامر’ میاں تصور’ یوسف عثمان’ عدیل ظفر’ آصف رسول’ وقار حسینکے علاوہ فیصل آباد رئیل اسٹیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی’ خطبہ استقبالیہ میں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے رئیل اسٹیٹ کمیٹی میاں تنویر ریاض نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ پر DC اور FBR ریٹس آسمان سے باتیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے رجسٹری کروانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے’ 80 فیصد کالونیاں ایسی ہیں جہاں پر DC اور FBR ریٹس مارکیٹ ریٹس سے بہت زیادہ ہیں’ چیمبر کے پلیٹ فارم کے ذریعے ہماری کمشنر مریم خان سے میٹنگ کا انتظام کروایا جائے تاکہ ہم انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کر سکیں’ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا کہ ہم رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک افراد کے مسائل کم کریں گے’ چیمبر کے پلیٹ فارم پر آپ کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچائیں گے ‘ ہم آپ کے ہمراہ فیصل آباد رئیل اسٹیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے حقوق کے تحفظ کیلئے متحد ہے اور آنے والے چیلنجز کا مل کر مقابلہ کریں گے’ ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا کہ آپ اپنے تمام مسائل تحریری طور پر ہمارے حوالے کریں’ ہم بہت جلد کمشنر فیصل آباد مریم خان سے آپ کی میٹنگ کا انتظام کرواتے ہیں’ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے FCCI کے ایگزیکٹو ممبر طارق قادری اور یاسین امین نے کہا کہ فیصل آباد رئیل اسٹیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) پراپرٹی کا کاروبار کرنے والوں کی آواز بن چکی ہے’ انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سے منسلک ڈیلروں کی فلاح و بہبود کیلئے کسی قسم کی کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور ڈیلرایسوسی ایشن اپنے ممبران اور عہدیداروں کے حقوق کا مکمل تحفظ کرے گی’ انہوں نے کہا کہ ہم سب ٹیکس پیڈ ہیں اس لئے سرکاری محکموں کے افسران کو چاہئے کہ ہمارے جائز کام کریں اور ان کاموں میں روڑے نہ اٹکائے جائیں’




