FIAکا کریک ڈاؤن،4انسانی سمگلرز گرفتار

لاہور (بیوروچیف)ایف آئی اے گوجرانوا لہ زون نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں ذوالفقار عرف بھٹو، محمد بوٹا، محمد افضل اور ذکا اللہ شامل ہیں جنہیں گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ملزم محمد افضل نے ایک شہری کو اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دے کر 60لاکھ روپے ہتھیائے جبکہ ذوالفقار عرف بھٹو نے ایک سادہ لوح شہری کو سعودی عرب بھیجنے کا لالچ دے کر 3لاکھ 25ہزار روپے بٹورے۔ملزم محمد بوٹا نے شہری کو آسٹریلیا بھجوانے کا جھانسہ دے کر 16لاکھ 50ہزار روپے وصول کیے، جبکہ ذکا اللہ نے آسٹریلیا بھجوانے کے نام پر شہری سے 6لاکھ 35ہزار روپے بٹورے۔ایف آئی اے کے مطابق تمام ملزمان شہریوں کو بیرونِ ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہوگئے تھے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں