ICC ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی گئی

لندن(سپورٹس نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک کا دوسرا اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا تیسرا نمبر ہے۔بھارت کے یشسوی جیسوال ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے۔پاکستان کے سعود شکیل 3 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 3 درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے۔ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں بابر اعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 17 ویں نمبر پر چلے گئے۔اس کے علاوہ محمد رضوان کی 2 جبکہ سلمان آغا کی رینکنگ میں 5 درجے تنزلی ہوئی ہے دونوں بیٹر 21 ویں اور 23 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں