لاہور (بیوروچیف) آئی جی پنجاب نے 5 افسران کے تقرر تبادلے کر دیئے، نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ڈی پی او لیہ علی وسیم کو ڈی پی او ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا، کیپٹن (ر) طارق ولایت ایس ایس پی ریسرچ اینڈ اینیلیسز سی ٹی ڈی پنجاب تعینات، اے آئی جی ویلفیئر سید عبدالرحیم شیرازی کو ڈی پی او منڈی بہائوالدین تعینات کر دیا گیا۔ڈی پی او منڈی بہاالدین وسیم ریاض اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او تعینات جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن ڈی جی خان شمس الدین کو ڈی پی او لیہ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔




