فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب رائو عبدالکریم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرائم فائٹر ایس ایچ او تھانہ سمن آباد انسپکٹر طالش عباس کو تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس میں جزا وسزا کا عمل جاری رہتا ہے۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران واہلکاران کی خدمات قابل تحسین ہیں اور جو بھی اچھا کام کریگا اس کی کارکردگی کو یاد رکھا جائے گا جبکہ اگر کوئی بُرا کام کرے گا تو اس کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس موقع پر آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا’ سی پی او فیصل آباد تنویر حسین’ ڈی پی اوز ضلع جھنگ’ چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے۔




