K-TO سکواش ویمنز چیلنجر مصر کی زینا زین نے جیت لیا

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)کے ٹو اسکواش پی ایس اے ویمنز چیلنجر کے فیصلہ کن معرکہ میں مصر کی ٹاپ سیڈ زینا زین نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کی لوسی اسٹیفانونی کو 3-1سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ون ورلڈ اسکواش کے اشتراک سے منعقدہ ایونٹ کا فائنل زینا زین نے 11-9،11-7،8-11 ،11-3سے جیتا۔اختتامی تقریب میں ون ورلڈ اسکواش کے بانی کرامت اللہ خان، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد نوید عالم اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر کرامت اللہ خان نے کہا کہ ان کا مقصد امریکا میں اسکواش کے کھیل کو فروغ دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں