اسلام آباد(بیورو چیف)پاکستان کو لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی)کے 3کارگوز کیلیے بولیاں موصول ہوگئیں۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل)کے مطابق خریداری کی حتمی منظوری پاکستان ایل این جی بورڈ دے گا۔پی ایل ایل نے ایل این جی کی اسپاٹ خریداری معاملے میں موصولہ بولیوں کی تفصیل جاری کردی ہے۔پی ایل ایل کے مطابق 27سے 30اپریل تک ایل این جی سپلائی کے لیے 18.88ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی۔پاکستان نے ماہ اپریل اور مئی کیلیے 3ایل این جی کارگوز کیلیے عالمی کمپنیوں سے بڈز طلب کی تھیں،27تا 30اپریل کے کارگو سپلائی کی سب سیزیادہ بولی آئی۔پی ایل ایل کے مطابق ایل این جی کارگوز کے لیے18.88ڈالر جبکہ یکم مئی سے 7مئی تک کے ایل این جی کارگوز کیلیے18.54ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی آئی۔ 8سے 14مئی کی سپلائی کیلیے17.99ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی ہے۔پی ایل ایل کے مطابق ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کیلیے 23 اپریل کو ٹینڈر جاری کیے تھے جبکہ کارگوز کی خریداری کی حتمی منظوری پاکستان ایل این جی بورڈ دے گا۔




