LPGکی غیر قانونی ریفلنگ،24دکانیں سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیم نے ایل پی جی کی غیر قانونی ریفلنگ کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 24دکانیں سیل جبکہ21مالکان کا ریفلنگ ساما ن قبضہ میں لے لیا گیا۔ سیل ٹیمپرنگ اور غیر قانونی ریفلنگ پر5ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرا دیئے گئے۔ سول ڈیفنس کے مطابق کارروائی ملک ندیم ایل پی جی شاپ (ڈجکوٹ روڈ)، منیر ایل پی جی شاپ (راجباہ روڈ)، نوید جٹ ایل پی جی شاپ (ڈھیرہ سائیں روڈ)،بلال رحمانی ایل پی جی شاپ (ڈائیوو روڈ)،شاہد و خلیل بیگ ایل پی جی شاپس (سرگودھا روڈ) سمیت متعدد مقامات پر کی گئی۔ملزمان طاہر احمد،مدثر علی، کامران، احسن علی اور خلیل بیگ کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں