جڑانوالہ(نامہ نگار) رات کی تاریکی میں ایم ایس سوشل سیکورٹی ہسپتال کی ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ دفتر کی دیواریں توڑ کر مبینہ قبضہ کی کوشش،ایس ڈی او بلڈنگ سب ڈویژن نے کارروائی کیلئے تھانہ سٹی میں درخواست دائر کر دی ہے،تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او بلڈنگ سب ڈویژن جڑانوالہ محمد شریف نے تھانہ سٹی پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 30مئی 2025کی رات ایم ایس سوشل سیکورٹی ہسپتال ڈاکٹر جلال،ڈاکٹر سعود نے اپنے 15کس نامعلوم ساتھیوں مسلح ہتھوڑے آہنی راڈ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ دفتر پر دھاوا بول دیا اور دیواریں توڑ ڈالی۔ الزام علیہان نے مبینہ قبضہ کوشش کرتے ہوئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور قتل کی سنگین نتائج کی دھکیمیاں دیں وجہ عناد یہ ہے کہ الزام علیہان سوشل سیکورٹی ہسپتال کی مین انٹریس فیصل آباد روڈ کی جانب کرنا چاہتے ہیں اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سراسر زیادتی کی ہے لہذا الزام علیہان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاہم پولیس تھانہ سٹی مصروف کارروائی ہے۔




