NCA اور LCCA گرائونڈ کو جدید انداز میں ڈھالنے کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس نیوز)قذافی اسٹیڈیم لاہور کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور اس سے متصل ایل سی سی اے گرائونڈ کی بھی اپ گریڈیشن کا کام تیز کر دیا گیا ،این سے اے اور ایل سی سی اے گرائونڈ کی درمیان دیوار گرائے جانے کے بعد اب گراونڈ میں کھدائی کا کام جاری ہے، ایل سی سی گراونڈ میں جدید پویلین بنایا جائے گا جبکہ نکاسی آب کا جدید سسٹم بنایا جائے گا ۔قذافی سٹیڈیم کی جدید انداز میں اپ گریڈیشن کے بعد پی سی بی نے سٹیڈیم سے متصل نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گرائونڈ کو بھی جدید انداز میں ڈھالنے کا فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں