NCCIAکی غیر قانونی کال سینٹر کیخلاف بڑی کارروائی

لاہور(بیوروچیف) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت 39افراد کو گرفتار کرلیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی آئی اے عاطف امیر کی نگرانی میں جی سی پی سوسائٹی میں قائم غیر قانونی کال سینٹر پر کارروائی کی گئی، جہاں سے 39افراد کو گرفتار کیا گیا۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کال سینٹر کے ذریعے آن لائن قرض فراہم کرنے والی ایپس کے نام پر شہریوں سے مبینہ فراڈ اور بلیک میلنگ کی جاتی تھی۔ذرائع کے مطابق قرض کی واپسی میں تاخیر پر شہریوں کو مصنوعی ذہانت (AI)کی مدد سے تیار کردہ جعلی فحش تصاویر کے ذریعے بلیک میل کیا جاتا تھا، ملزمان شہریوں کی تصاویر ایڈٹ کرکے انہیں اہل خانہ کو بھیجنے کی دھمکیاں بھی دیتے تھے۔کارروائی کے دوران کال سینٹر سے مختلف قرضہ ایپس سے متعلق مواد، 40لیپ ٹاپ اور 41موبائل فونز برآمد کرکے سیل کر دیے گئے ہیں۔این سی آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے ڈیجیٹل آلات فرانزک جانچ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔، جبکہ کال سینٹر کے مالی معاملات اور بیرونی روابط سے متعلق تحقیقات بھی جاری ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کے مطابق کال سینٹر کے دیگر روپوش ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں