OLXپر جعلی ٹرانزکشن کے ذریعے فراڈ کرنیوالے2ملزمان گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ سول لائن سید عتیق الرحمان شاہ نے جدید ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے OLX پر جعلی ٹرانزکشن کر کے سادہ لوح شہری سے آئی فون ہتھیانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔جھنگ شاہ جیوانہ کے رہائشی محمد خلیل نے بتایا کہ 17جون 2026ء کو اس نے اپنا آئی فون فروخت کرنے کیلئے OLX پر لگایا تو واٹس ایپ پر ملزم اسد علی ولد عمر حیات سکنہ منڈی صفدرآباد نے فون خریدنے کا کہا اور ایک لاکھ 5ہزار میں سودا طے پایا۔ بعدازاں ملزم نے رقم کا سکرین شارٹ واٹس ایپ کرتے ہوئے فون بس کے ذریعے فیصل آباد بھجوانے کا کہا تو اس نے فون پارسل کر دیا جب اس نے اکائونٹ میں رقم چیک کی تو رقم موجود نہ تھی۔ ڈرائیور سجاد نے بتایا کہ دو لڑکے آئے تھے فون لے گئے ہیں ایک نے شناختی کارڈ کی کاپی دی ہے جو کہ بوگس نکلی، ملزم نے سعودی عرب کے اکائونٹ سے پیسوں کی جعلی رسید سینڈ کی تھی۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دونوں ملزمان اسد اور عمیر کو گرفتار کر کے آئی فون برآمد کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں