فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈی ٹائپ کالونی میں کامیاب چھاپہ مار کر جعلی و ملاوٹی کھویا تیار کرنے والے دو یونٹ پکڑ لئے،بھاری مقدار میں جعلی کھویا قبضہ میں لیکر تین ملزمان کو گرفتار کرکے باز پرس شروع کر دی گئی، تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی آفیسر احسن محمود اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈی ٹائپ کالونی میں احمد وغیرہ کے کھویا بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مار کر کھویا کے سیمپل حاصل کر کے چیک کئے تو کھویا ملاوٹی پایا گیا جو کہ انسانی صحت کیلئے مضر نکلا، مذکورہ ملاوٹی کھویا شہر بھر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا، جبکہ یونٹ پر گندگی اور حشرات کی بھر مار پائی گئی، جس پر کھویا یونٹ کے مالکان احمد وغیرہ تین افراد کو حراست میں لیکر حوالہ پولیس کر دیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔




