PFAکا چھاپہ،ناقص و غیر معیاری کریم تیار کرنیوالا یونٹ پکڑ لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نلکہ کوہالہ میں کامیاب چھاپہ مار کر ناقص اور غیر معیاری کریم تیار کرنیوالا یونٹ پکڑ لیا، بھاری مقدار میں ناقص کریم قبضہ میں لیکر تلف کر دی جبکہ مالکان اسلم وغیرہ موقع سے فرار ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر طلحہ نے مخبر کی اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ نلکہ کوہالہ میں کریم تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مارا تو وہاں پر گندگی کے ڈھیر اور حشرات کی بھرمار پائی گئی اور فریزر کی حالت بھی ناگفتہ بہہ تھی جبکہ وہاں پر موجود کریم کا ٹیسٹ کروایا تو کریم ناقص پائی گئی۔ جس پر بھاری مقدار میں غیر معیاری اور ناقص کریم کو قبضہ میں لیکر تلف کر دیا اور یونٹ کو سیل کر کے مالکان اسلم وغیرہ کی خلاف تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ درج کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں