فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے 135ر۔ب کے قریب کامیاب چھاپہ مار کر مردہ مرغیوں سے لوڈ مزدا ٹرک پکڑ لیا، ڈرائیور احمد کو گرفتار جبکہ اس کے دوساتھی موقع سے فرار ہو گئے، تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایڈیشنل فوڈ سیفٹی آفیسر سجاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ساہیانوالہ کے علاقہ 135ر۔ب کے قریب مشکوک اپلائیڈ فار مزدا ٹرک کو روک کر چیک کیا تو اس میں 720کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت پایا گیا، ویٹرنری ڈاکٹر کو بلا کر چیک کیا تو گوشت ناقص اور مضر صحت پایا گیا جو کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو سپلائی کیا جانا تھا اور مزدا ٹرک کے ڈرائیور احمد کو حراست میں لے لیا ،مردہ مرغیوں کو تلف کردیا گیاجبکہ ان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ ساہیانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔




