PFAکے چھاپے،کیمیکل ملا جعلی دودھ فروخت کرنیوالے2افراد گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کامیاب چھاپہ مار کر کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنیوالے دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ میں بھاری مقدار میں جعلی دودھ برآمد کر کے تلف کر دیا ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سیفٹی آفیسر طلحہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیپلز کالونی کے علاقہ فتح آباد میں جعفر علی کی ملک شاپ کا معائنہ کیا تو وہاں پر فریزر میں پڑا کیمیکل سے تیار کردہ جعلی دودھ برآمد ہوا، جعلی دودھ کو قبضہ میں لیکر دکاندار کو حوالہ پولیس کر دیا۔ جبکہ تھانہ گڑھ کے علاقہ گڑھ فتح شاہ میں یوسف کے ڈیرہ پر چھاپہ مارا تو وہاں پر بڑی مقدار میں کیمیکل سے جعلی دودھ تیار کیا جا رہا تھا جو شہرکے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا جس پر یوسف کو قابو کر کے بھاری مقدار میں جعلی دودھ قبضہ میں لیکر تلف کر دیا،فوڈ اتھارٹی پنجاب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں