فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف کاروباری شخصیت میاں ثاقب صغیر کے والد محترم محمد فرخ چوہدری (آئیڈیل ٹریولز) کے سسر پی آئی اے آفیسر (ر) میاں محمد صغیر رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم نہایت شفیق’ ہمدرد’ ملنسار’ خوش اخلاق اور درد دل رکھنے والے انسان تھے، مرحوم کی نمازجنازہ آج 26جولائی بروز ہفتہ بعداز نماز عصر ساڑھے 5بجے شام سعید کالونی نمبر2 والے قبرستان سے ملحقہ جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔ کیپری ٹریول کے چیف ایگزیکٹو محمد طارق چوہدری’ ایڈیٹر ڈیلی بزنس رپورٹ ہمایوں طارق اور دیگر نے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خداوند کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے، آمین۔ مرحوم کی رہائشگاہ عمر سٹریٹ گارڈن بلاک سعید کالونی نمبر2 میں ہے۔ میاں ثاقب صغیر کا فون نمبر 0300-6608174 ‘ محمد فرخ چوہدری کا فون نمبر 0345-7755655، 03207755655 اور محمد اعجاز فرخ کا فون نمبر 0324-7755755 ہے۔




