PMAکی کال پر پرائیویٹ ہسپتالوں کی ہڑتال

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA)سنٹر کی ایگزیکٹو باڈی کے حالیہ اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR)کی جانب سے ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز کے حوالے سے اختیار کی جانے والی امتیازی، غیر منصفانہ اور غیر ضروری پالیسیوں کے خلاف آج اور 2نومبر 2026 کو ملک گیر مکمل ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی ایم اے سنٹر کے فیصلے کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA)فیصل آباد اور پرائیویٹ ہسپتالز ایسوسی ایشن (PHA)فیصل آباد نے اعلان کیا ہے کہ ضلع فیصل آباد میں بھی یکم اور 2 نومبر 2026 کو تمام نجی ہسپتال، کلینکس اور دیگر نجی شعب صحت کے مراکز مکمل طور پر بند رہیں گے۔یہ احتجاج ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے جائز پیشہ ورانہ حقوق کے تحفظ، طبی شعبے کو درپیش غیر منصفانہ پالیسیوں کے خاتمے اور نجی شعب صحت کے لیے سازگار اور منصفانہ کاروباری و پیشہ ورانہ ماحول کے قیام کے لیے کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں