فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف کاروباری شخصیت رانا محبوب عالم نے حلقہ پی پی116 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا احمد شہریار خاں کی کامیابی کیلئے تن من دھن کی بازی لگا دینگے، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا احمد شہریار خاں کی آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ ان کے ہمراہ اشفاق چاچو بھی تھے۔ رانا محبوب عالم کے ڈیرہ پر کارنر میٹنگ جلسہ کی شکل اختیار کر گئی۔ اس موقع پر رانا محبوب عالم نے کہا کہ 23نومبر رانا احمد شہریار خاں کی فتح کا دن ہو گا اور ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کیلئے تن من دھن کی بازی لگا دینگے۔ انشاء اﷲ 23نومبر کو شیر دھاڑے گا، اس موقع پر حلقہ پی پی116 مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا احمد شہریار خاں نے رانا محبوب عالم اور ان کی ٹیم کو کہا کہ آپ نے جو مجھے عزت دی ہے وہ اس کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی116 کے مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہے اور کامیاب ہو کر اس حلقہ کے عوام کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔




