PSL12میں نئے وینیوز شامل ہونگے

لاہور( بیورو چیف)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل 12میں نئے وینیوز شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 12اس سے بھی بڑا اور بہتر ہو گا۔ اگلے ایڈیشن میں مزید شہروں کو بھی میزبانی ملے گی۔انہوں نے لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ فائنل میچ میں شائقین کرکٹ نے کمال نظم و ضبط اور زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ زندہ دلان لاہور کی کرکٹ سے محبت دیکھ کر بہت متاثر ہوا، لاہور کے شہریوں نے ثابت کر دیا کہ وہ کرکٹ کے کھیل سے والہانہ لگا رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں