PTIنے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (بیوروچیف) بانی پی ٹی آئی کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کے معاملے میں پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ18اگست کے حکم کی مبینہ خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ توہین عدالت کرنے والوں کو شوکاز نوٹس جاری کر کے طلب اوربانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں