فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹر یڈر زونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ایک رکن قومی اسمبلی سمیت 11 کار کنو ں کوانسداد دہشتگردی کی عدالت سے 28 سال قیدکی سزا ہوئی ہے جبکہ وزارت داخلہ سے ہزاروں ملزموں کے پاسپورٹ اورشناختی کارڈز بلاک ہوئے ہیں۔بہن این آراو کیلئے منت سماجت کررہی ہے جبکہ دال نہ گلنے پر جیل میں بیٹھے بانی نے احتجاجی تحریک چلانے کادعوی کردیاہے مگر نہ احتجاجی تحریک ہوگی نہ تاریخ ہوگی۔ ابھی بے شمارملزموں کوعدالت سے سزاملے گی۔9مئی کووردیاں جلانے،شہداکی قبروں کی توہین اورجلاگھیرا کرنے والے قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ان کاکناتھاکہ پی ٹی آئی کوکسی نے دیوارکے ساتھ نہیں لگایاوہ اپنے کردارسے دیوارکے ساتھ لگی ہے۔وزیراعظم میاں شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے متحرک ہونے سے مہنگائی کم ترین سطح پرآگئی ہے جبکہ عوام کی مشکلات اورانہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کئے گئے اقدامات سے عوام مطمئن ہیں۔پی ٹی آئی جوچاہے کرلے اب اس کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں جبکہ اس کے تمام ارکان تقسیم اوربعض مقتدرقوتوں کے ساتھ چل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک سازش کے تحت بانی کواقتدارمیں لایاگیاتھااب وہ اپنے کردارکی وجہ سے سہولت کاروں سمیت اس جگہ پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں پہنچناچاہئے تھا۔




