فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آرپی اوفیصل آبادسہیل اختر سکھیرا کی زیر قیادت ریجن فیصل آبادپولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈائون،288خطرناک گینگز اور760ملزمان گرفتار۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کر یک ڈائون جاری، آر پی اوفیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی سربراہی میں اس عرصہ کے دوران ریجن فیصل آباد میں 288خطرناک گینگزگرفتار کیے گئے، ان گینگز میں ملوث760ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس کے نتیجے میں 1797مقدمات یکسو ہوئے اورملزمان کے قبضہ سے موٹرسائیکلز، طلائی زیور ات، موبائل فونز،مویشی اور تقریباً25کروڑ 81لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد ہوئی۔مزیدمنشیات فروشوں کے خلاف 4881مقدمات درج کرتے ہوئے5045ملزمان گرفتار کیے گئے اوران کے قبضہ سے چرس2201.345کلوگرام، آئس69.61کلوگرام، شراب62274لیٹر،افیون 9کلو گرام اور ہیروئن579.721کلو گرام برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لی گئی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پسٹل2208،ریوالور26، بندوقیں 122،کلاشنکوف41،رائفلیں 127اور5694گولیاں برآمد کی گئیں۔کائیٹ فلائینگ ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے 451مقدمات درج کئے گئے اور476ملزمان گرفتار ہوئے اوران کے قبضہ سے 50280 کائیٹس اور1272ڈور چرخیاں برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لی گئیں۔جرائم کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ قتل کے 187،اقدام قتل کے226مجرمان اشتہاریوں کے ساتھ ساتھ کیٹگریA کے 1806 اور کیٹگری Bکے4648مجرمان اشتہاری جبکہ کیٹگری Aکے368اور کیٹگریBکے3245عدالتی مفروران کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔اس عرصہ کے دوران اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری اور 1787آن لائن کمپلینٹ کے ذریعہ5872 سے زائدشہریوں کے مسائل حل کیے گئے۔ر یجن فیصل آباد میں قائم16خدمت مراکزاور20خدمت کاونٹرزکے ذریعے289964 سے زائد شہریوں کو سہولیات فراہم کی گئیں۔ 4تحفظ سنٹر زاور06میثاق سنٹرز پر موصول ہو نے والی13874 سے زائدشکایات کا ازالہ کیا گیا۔اردل روم کے ذریعہ سے 300زائد شوکاز نوٹسزاوراپیل ہائے کے فیصلے کیے گئے۔ پولیس افسران کی ویلفیئر کے لیے معروف تعلیمی اداروں کے ساتھ MOU سائن کئے گئے۔کیرئیر انسٹیٹیوٹ پرائیویٹ لمیٹد،ڈی پی ایس، ڈی ایم سی،سپیرئیر یونیورسٹی،رفاہ کالج، چناب کالج،ساندل بار کالج، اسپائر گروپ آف کالجز اور رائزنگ گرائمر سکول کھرڑیانوالہ،برٹش انسٹیٹیوٹ،ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن کے ساتھ MOUسائن کئے۔جن میں شہدا کے بچوں کو 100 فیصد،غازی پولیس افسران کے بچوں کو75 فیصد جبکہ ریٹائرڈ اور حاضر سروس پولیس افسران کے بچوں کو 50فیصد رعایت دی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ چغتائی لیب،ٹیسٹ زون اور ڈائیاسائنٹ میڈیکل کمپلیکس کے ساتھ بھی MOUسائن کیا گیا جس میں شہدا کی فیملیز کو100فیصد،غازی پولیس افسران کی فیملیز کو70فیصد جبکہ ریٹائرڈ اور حاضر سروس پولیس افسران کی فیملیز کو50فیصد رعایت دی جائے گی۔ آرپی او فیصل آبادسہیل اختر سکھیرا نے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ سٹریٹ کرائم بالخصوص ڈکیتی و راہزنی،ہائوس رابری کے خاتمہ اور اس میں کمی کے لیے موثراورقابل عمل حکمت عملی اختیار کی جائے۔جرائم میں ملوث گینگز کے گرد گھیر ا تنگ کیا جائے اور ان کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں پابند سلا سل کیا جائے۔منشیا ت فروشوں،جوئے کے اڈوں اور قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے۔سنگین مقدمات میں ملزما ن کی گرفتار ی کو یقینی بنایا جائے۔




