RPOکی انچارجAVLSاور انکی ٹیم کو شاباش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اے وی ایل ایس (AVLS) انچارج سب انسپکٹر رانا نجم الحسن اور ان کی ٹیم کے شوکاز نوٹس فائل کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیتے ہوئے شاباش دی۔ آر پی او نے کہا کہ محکمہ میں جزا وسزا کا عمل بلاامتیاز جاری رہے گا، جو اچھے کام کرے گا اسکو جزا اور جو بُرے کام کرے گا اسکو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اے وی ایل ایس انچارج رانا نجم الحسن اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے فرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعامات سے نوازا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں