SHOتھانہ ٹھیکریوالہ نے منشیات فروش کو قابو کر لیا

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ کی کاروائی منشیات فروش سے 1200 گرام چرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر کی ہدایت کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ ایس ایچ او شاہد اعوان کی زیر نگرانی اے ایس آئی اعجاز احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف مقاما ت پر منشیات فروخت کرنے والے ملزم طارق کو گرفتار کر لیا ملزم طارق کے قبضہ سے 1200 گرام چرس برآمد تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی سٹی پولیس آفیسر فیصل آبا کا کہنا ہے کہ منشیات کے خاتمے کیلئے پولیس ہر وقت مصروف عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں