اداکاری محض ایک پیشہ نہیں بلکہ جذباتی ذمہ داری ہے’ حاجرہ یامین

کراچی (شوبز نیوز) معروف پاکستانی اداکارہ حاجرہ یامین نے کہا ہے کہ وہ اپنے فن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتیں اور ہر نئے کردار کو اپنے سابقہ کرداروں سے مکمل طور پر مختلف انداز میں پیش کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے حاجرہ یامین کا کہنا تھا کہ اداکاری محض ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک جذباتی ذمہ داری ہے، اسی لیے وہ ہر کردار کے انتخاب میں انتہائی احتیاط سے کام لیتی ہیں۔ ان کے مطابق ایک بار کسی جذبے یا کردار کو نبھانے کے بعد وہ اسے دوبارہ اسی انداز میں دہرانا پسند نہیں کرتیں۔انہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں فنکاروں پر بڑھتے ہوئے کام کے دبا کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ مسلسل مصروف شیڈول کے باعث معیاری مواد کی تخلیق متاثر ہوتی ہے حالانکہ انڈسٹری میں باصلاحیت فنکاروں کی کوئی کمی نہیں۔حاجرہ یامین نے اپنی پیشہ ورانہ شناخت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیت کے بل بوتے پر مقام حاصل کیا ہے اور کبھی کسی مخصوص آن اسکرین جوڑی کا حصہ بن کر اپنی شناخت قائم کرنے کی کوشش نہیں کی۔انہوں نے خواتین مداحوں کی جانب سے ملنے والی حمایت کو اپنی سب سے بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسا کام کرنا چاہتی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں