کراچی (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ مرینہ خان نے پہلی بار اپنے سفید بال رکھنے کی وجہ اور اس کے پیچھے موجود دلچسپ واقعہ بیان کر دیا۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے اپنے بال ڈائی کیوں نہیں کیے؟ تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں بہت زیادہ سست ہوں، ایک بار بال رنگوا لیں تو پھر بار بار ٹچ اپ کروانا پڑتا ہے اور یہ میرے بس کی بات نہیں۔مرینہ خان نے بتایا کہ میرے اس فیصلے کے پیچھے میری والدہ بھی ایک بڑی وجہ تھیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بار میں سکول کے ایک فنکشن میں اپنی والدہ کو ڈھونڈ رہی تھی۔




