فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ کی طرح قوم کی امیدوں پرپوراترتے ہوئے بھارتی فوجی تنصیبات کوتباہ کرکے دنیامیں نئی تاریخ رقم کردی ہے جس پرپاک افواج کے جوانوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بزدل بھارت نے سمجھاکہ پاکستان خوف میں مبتلاہے مگروہ نادان سمجھ نہیں رہاتھا۔سول وعسکری قیادت نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کرتے ہی شاندار کامیابیاں سمیٹی کی دنیاکو حیران کردیا۔بھارت صرف دوگھنٹے میںہی گھٹنے ٹیکنے پرمجبورہواجوہماری سول وعسکری قیادت کی بہترین حکمت عملی کاشاندارنتیجہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاک فضائیہ کے جوانوںنے بھارت کاغروردھواں بناکراڑادیا۔




