ماموں کانجن (نامہ نگار)تھانہ گڑھ کے علاقہ کنجوانی میں تجاوزات کے خلاف عوام کی جانب سے کارِ سرکار میں مداخلت کا معاملہ پولیس تھا نہ گڑھ نے 50 افراد پر مقدمہ درج کردیا تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑ ھ کے علاقہ 541 گ ب کنجوانی میں تجاوزات آپریشن کے دوران مختلف لوگوں نے دوران کارروائی تحصیلدار و عملہ کو مختلف طریقوں سے حراساں کرتے ہوئے انتظامیہ کے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایاپولیس تھانہ گڑھ نے کارِ سرکار مداخلت پر سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت 2 کس نامزد و 48 کس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا پولیس تھانہ گڑھ کی جانب سے مزید کارروائی کا سلسلہ جاری




