تیز رفتار2موٹر سائیکل سواروں کا تصادم،دونوں جاں بحق

جڑانوالہ(نامہ نگار) ٹریفک کے المناک حادثہ میں تیز رفتار موٹر سائیکلیں ٹکرانے کے نتیجہ میں 2افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدودِ جڑانوالہ شاہکوٹ روڈ پر 94گ ب شنکر کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے 2افراد 29سالہ شاہزیب ولد منظور، 50سالہ منیر ولد رمضان طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گئے۔ اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو پولیس کے سپرد کر دیا پولیس تھانہ صدر نے ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں