ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنادی۔روضہ رسول اللہۖ پر حاضری اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کے لیے سال بھرانتظارکی پابندی کی شرط ختم کردی گئی۔ مدینہ منورہ کے شہری اور عمرہ زائرین اب سال میں ایک سے زائد بار روضہ رسول پرحاضری اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرسکیں گے تاہم نسک موبائل کے ذریعے پرمٹ کی شرط برقرار رہے گی زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔




