لاہور (سپورٹس نیوز) دبئی کی سیاحتی انڈسٹری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025میں 23فروری کو ہونیوالے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل فلائٹ اور ہوٹل کرایوں میں ہوشربا اضافے کی تیاری کر رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاحتی کمپنیوں نے گزشتہ چند ہفتوں میں جہاز کے کرایوں اور ہوٹل کی بکنگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ رجحان ماضی میں ہونے والے اس ہائی پروفائل مقابلے سے قبل بھی دیکھا گیا۔ انڈسٹری کے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ بھارت، پاکستان اور دیگر ممالک کے مداح اپنے سفری معاملات کو آئندہ دنوں میں حتمی شکل دیں گے، جس میں انہیں بکنگ اور فضائی کرایوں میں20سے50فیصد اضافے کا سامنا ہوگا۔




