دھند اور بارش کے باعث حادثات،4افراد جاں بحق

حیدرآباد /نارووال (بیوروچیف /نامہ نگار) شدید دھند اور بارش کے باعث حادثات ‘ریسکیو اہلکار سمیت دو افراد جاںبحق اور 15زخمی ہو گئے ۔ سپرہائی وے پر بارش کی وجہ سے ہونے والی پھسلن کے باعث 6گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 24سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے سپر ہائی وے پر بارش کے باعث ہونے والی پھسلن کی وجہ سے خوفناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 2بسیں، 2کاریں، آئل ٹینکر اور کنٹینر آپس میں ٹکراگئے۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے ایک شخص جاں بحق جبکہ 24سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیوذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کوسول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں نارووال میں شدید دھند کی وجہ سے پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ میں ریسکیواہلکار نعیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ریسکیو 1122کی گاڑی مریضوں کو ریسکیو کرنے جارہی تھی۔ شدید دھند کے باعث سامنے سے ریسکیو اہلکار موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ اچانک گاڑی سے ٹکر ہوگئی، ریسکیو اہلکار نعیم ڈیوٹی پر آفس آرہا تھا۔ ریسکیو اہلکار نعیم کے دو بیٹے اور ایک بیٹا ہے، ڈی او ریسکیو کا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکار یونیفارم میں شہید ہوا ، ریسکیو اہلکار نعیم ریسکیو 1122کا اثاثہ تھا ۔دریں ثنائ۔چنیوٹ (نامہ نگار) دھند کے باعث ڈمپر اور رکشہ میں تصادم’ دو خواتین جاں بحق اور دو زخمی ہو گئیں۔ حادثہ فیصل آباد روڈ پر بھٹو کالونی کے قریب ڈمپر نے رکشہ کو ٹکر مار دی، رکشہ میں سوار دو خواتین صغراں بی بی زوجہ محمد علی اور صاحب بی بی زوجہ احمد ڈمپر کے نیچے آ کر موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ انیلہ بی بی زوجہ سبطین اور مغلامی بی بی زوجہ فیروز خان شدید زخمی ہو گئیں جنہیں ریسکیو1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں