6

رواں مالی سال کی پہلی شمشاہی میں ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) جولائی تا دسمبر مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں 9.67 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیکسٹائل برآمدات میں اگست میں 13فیصد، ستمبر میں 17.92 فیصد، اکتوبر میں 13.11فیصد، نومبر میں 10.81 فیصد اور دسمبر میں 5.55فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم مالی سال کے پہلے مہینے جولائی میں برآمدات میں 3.09فیصد کمی واقع ہوئی۔تجارتی ماہرین کا خیال ہے کہ رواں مالی سال میں سخت ٹیکس اقدامات کے نفاذ کی وجہ سے اس شعبے کو علاقائی حریفوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے سخت جدوجہد کرنا پڑے گی، تاہم بنگلہ دیش سے رسد میں خلل نے پاکستانی ملبوسات کی طلب میں بھی اضافہ کیا ہے۔ٹیکسٹائل کمپنیوں کے مطابق ڈھانچہ جاتی مسائل کی وجہ سے 25 ارب ڈالر کی صلاحیت کے باوجود ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات گزشتہ 2سالوں سے مستحکم ہیں۔ جولائی تا دسمبر مالی سال 2024-25 کے دوران ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات 9.67فیصد اضافے کیسا تھ 9.08ارب ڈالر رہیں جو گز شتہ سال کے اسی عر صے میں 8.28ارب ڈالر تھیں ۔ حکومت نے 2024-25 میں برآمد کنندگان کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح بڑھانے سمیت متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں، وہ کئی مہینوں سے زیر التوا ریفنڈ / ریبیٹ ادائیگیوں کے جلد اجرا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں